توشہ خانہ کیس: نیب ٹیم کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش

لاہور (ڈیلی اردو) نیب اسلام آباد کی توشہ خانہ کیس میں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی ۔ نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کیا۔

قومی احتساب بیورو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کے حوالے سے تحقیقات کی۔ نیب اسلام آباد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیس سے متعلق تفتیش کی۔

نیب ٹیم نے عدالت سے اجازت کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف پر توشہ خانہ میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحفوں کے ذاتی استعمال کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کر رہے ہیں۔

نیب توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کے ذاتی استعمال کے بارے میں نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں