لیڈز (ویب ڈیسک) بھارت نے ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر ایک اور فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان لیڈز اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا چالیسواں اور آج کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 17 اور 40 کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوئے، بعد ازاں اوشکا فرنانڈو کریز پر آئے اور صرف 20 رنز بنا کر 53 کے مجموعی اسکور پر پانڈیا کا شکار بنے، اسی طرح کوشل مینڈس 55 اور تین کے انفرادی اسکور پر آﺅٹ ہوئے۔
سری لنکا کے چار کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے تھے البتہ میتھیوز اور تھریمانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 124 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور اسی دوران دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔تھریمانے 68 گیندوں پر 53 رنز بنا کر 179 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، میتھیوز نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا۔
سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، میتھیوز 113 اور تھریمانے 53 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 3، جڈیجا، پانڈیا، کمار اور کلدیب یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں ہی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی، روہت شرما 103 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے، بھارت کی پہلی وکٹ 189 کے مجموعی اسکور پر گری۔نئے آنے والے بیٹسمین ویرات کوہلی نے بااعتماد انداز سے بیٹنگ کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم کا اسکور مزید آگے بڑھایا. اس دوران کے ایل راہول دوسرے ہینڈ پر کھل کر بیٹنگ کرتے رہے اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی، اکتالیسویں اوور میں راہول 111 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔
بھارت کے تیسرے آٹ ہونے والے کھلاڑی آر آر پانٹ تھے، کوہلی الیون نے 265 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔