سندھ پولیس نے چھ ماہ میں دہشت گردی کے 105 حملے ناکام بنائے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس نے صوبے بھر میں 105 دہشت گرد حملے پیشگی اطلاع ( تھریٹ الرٹ ) ملنے کے بعد ناکام بنادیے۔

سال رواں کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سندھ پولیس نے صوبے بھر میں 105 دہشت گرد حملے پیشگی اطلاع ( تھریٹ الرٹ ) ملنے کے بعد ناکام بنادیے، یہ تھریٹ الرٹس مختلف انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے موصول ہوئے، ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا، غیر ملکی قونصل خاتوں پر حملے کرنا، سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا شامل تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والوں میں مختلف تنظیمیں شامل ہیں، تحریک طالبان پاکستان نے 31، تحریک طالبان سوات نے 2، بلوچ ری پبلکن آرمی نے 8، ایم کیو ایم لندن نے ایک، را اور این ڈی ایس نے 8، بلوچ لبریشن آرمی نے 5، داعش نے 5، القاعدہ برصغیر اور آئی ایس آئی ایس نے ایک ایک حملے کی منصوبہ بندی کی، اسی طرح پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی کراچی میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا لیکن سندھ پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔

خصوصی طور پر سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکی عملے کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق تھے جن پر سندھ پولیس نے قابو پا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں