قاتلانہ حملے میں زخمی ڈپٹی کسٹم کلکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ انتقال کرگئے

کراچی (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں اسمگلرز  کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر عبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والے اسمگلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔

خیال رہے کوئٹہ میں 2 جولائی کی رات کارروائی سے واپسی پر انھیں نشانہ بنایا گیا، محکمہ انکے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں