مصر نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 6 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی

قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر میں عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ملوث 5 ملزمان  کو  سزائے قید   بامشقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مصری خبر ایجنسی  MENA کے مطابق عدالت  نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے پر 5 افراد کو قید اور ایک شخص کو  15 سال  سخت قید کی سزا  دینے کا حکم سنایا ہے۔

قاہرہ کی فوجداری عدالت کے فیصلے میں ملزم علاء علی کو 15 سال جیل اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ پانچ ملزمان حسن درباغی، محمد حسن، حمیدہ انصاری، کریمی محسن اور شفیعی حسن کو عمر قید اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق جس شخص کو 15 سال سخت قید کی سزا ملی ہے  اُس پر  1500 مصری پاونڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ اس نے شیعہ مذہب بھی اختیار کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں