ریاض + صنعاء (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجے گئے 2 ڈرون طیارے مار گرائے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اتحادی محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں یمنی حوثیوں کے دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے گزشتہ روز درمیانی شب خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم، حوثیوں کے یہ دونوں ڈرون طیارے فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔
تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1151191407723520001?s=19
دوسری جانب حوثی باغیوں نے اپنے ٹی وی چینل المسیرہ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خمیس مشیط کے قریب شاہ خالد ائیر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔