روہنگیا قتل عام: میانمار فوج کے سربراہ سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسروں پر امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکومت نے میانمار کی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور چار اعلیٰ فوجی افسروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ان افراد کے خلاف میانمار حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

ان پر یہ پابندیاں روہنگیا مسلمانوں کی ماورائے قانون ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عائد کی ہیں۔ دوسرے افسران میں جنرل ہلینگ کے بعد دو اعلیٰ ترین فوجی جنرل شامل ہیں۔ جبکہ بقیہ دو بریگیڈیئر رینک کے افسران ہیں۔ یہ پابندیاں ان افسران کے خاندانوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں