شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، راہگیروں سمیت 6 اہلکار زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل بویہ میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریمونٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سیمت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 2 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں نائک فضل سبحان، سپاہی داود،سپاہی ساجد اور سپاہی اشفاق جبکہ راہ گیروں میں محمد عثمان اور فرھاد شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں