قبائلی اضلاع الیکشن: پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں کامیاب، کارکنوں کا جشن

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بھی صوبائی اسمبلی کے دو نشستوں پر انتہائی پر امن ماحول میں انتخابات ہوئے اور پی کے 109 میں پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال سید میاں کی کامیابی پر کارکن جشن منارہے ہیں۔

پی کے 109 سے پی ٹی آئی کے اقبال سید میاں سترہ ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں اور کل 39536 ووٹ حاصل کئے ہیں ٹوٹل 74233 ووٹ پول ہوئے ہیں جن میں 1160 ووٹ مسترد کئے گئے اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح چالیس فیصد رہی پی ٹی آئی کے کارکن خوشی منا کر جگہ جگہ مختلف قسم تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں اور قافلوں کی شکل اقبال سید میاں کو مبارک باد دینے کے لیے ان کے گھر جارہے ہیں۔

ضلع کرم کے دوسرے حلقے پی کے 108 میں جے یو آئی کے ریاض شاہین کو تین سو ووٹوں کی برتری حاصل ہے جنہوں نے 11948 ووٹ حاصل کرلئے جبکہ آزاد امیدوار جمیل چمکنی 11517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلعی کمشنر تنویر احمد ہمایوں کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بعد اس حلقے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا عوام نے الیکشن کے موقع پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر فورسز اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عمران خان کے قریبی ساتھی اور تجربہ کار سیاست دان ہے اگر انہیں وزارت دی گئی تو ضلع کرم سمیت پسماندہ قبائلی اضلاع کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں