آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وائٹ ہاؤس میٹنگ میں شریک ہوں گے: ترجمان پاک فوج

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ وائٹ ہاؤس کی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پینٹاگون میں امریکی قائمقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملاقات کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  آرمی چیف اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں