وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا استقبال وائٹ ہاؤس کے باہر کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے مصافحہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی وائٹ ہاوس کے باہر موجود ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کاوائٹ ہاؤس کے باہر استقبال کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے مصافحہ کیا اور وائٹ ہاؤس میں داخل ہو گئے۔ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری۔

ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ وائٹ ہاؤس کو تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کا دورہ پائیدار شراکت داری اور تعاون کو مستحکم بنانے کا موقع ہے۔امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں