نائجیریا: سیکیورٹی فورسز کی شیعہ مظاہرین پر فائرنگ، 10 افراد شہید، متعدد زخمی

ابوجا (ڈیلی اردو/ رائٹرز ) نائجیریا میں قید شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے جاری تحریک نے کہا ہے کہ حکام نے دارالحکومت ابوجا میں ان کے پیروکاروں کو ہدف بناتے ہوئے گزشتہ چار روز کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ان کے 10 ارکان کو شہید کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/yusufhsani/status/1153285291588952065?s=19

اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا (آئی ایم این) نے جن کے سینکڑوں ارکان نے اپنے لیڈر ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے تھے نے کہا سکیورٹی فورسز نے ان کے حامیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شیخ زکزاکی کے حامیوں اور طرفداروں نے ابو جا میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے  پر امن مظاہرہ کیا، مظاہرین پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں