وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں: اقبال سید میاں

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع پاراچنار سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے کہا کہ عمران خان قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی چاہتے ہیں اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے بعد ان پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ پی کے 109 سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے سماجی رہنما ولی سید میاں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پسماندہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔

سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملنے کے بعد اب ان علاقوں کی ترقی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے اور انشاء اللہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔

سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کو بھی کابینہ میں نمائندگی دینے کا اعلان کیا ہے جو قبائلی عوام کے لئے خوش آئند فیصلہ ہے۔

سید اقبال میاں نے اپنے حلقے کے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب بنایا اور الیکشن کیلئے بہترین سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر فورسز مقامی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی ٹیم ورک سے انتہائی پر امن فضا میں انتخابات ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں