واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کی۔
COAS interacted with US Military leadership at Pentagon. Regional security situation and bilateral military cooperation discussed. US leadership acknowledged contributions of Pakistan Army in war against terrorism and role towards Afghan peace process. (1 of 2). pic.twitter.com/E0XrHgYhpd
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 23, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی قیادت سے علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
COAS at Washington. COAS also visited Arlington National cemetery to pay homage to US national heroes. (2of2). pic.twitter.com/RwKMF5hKhj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 23, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک ملی نے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔