منی لانڈرنگ کیس: نیب نے مریم ،حسن، حسین اور عبدالعزیز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا

لاہور (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز کو طلب کرلیا، نیب نے عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیز کو بھی طلب کرلیا اور ان کی طلبی کے نوٹیفکیشن ان کی رہائشگاہوں پر بھجوا دیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے مریم ،حسن اور حسین کو 31 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے عباس شریف کے صاحبزادے عبدالعزیز کو بھی 31 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ طلب کئے گئے تمام افراد چودھری شوگر ملز میں کروڑوں کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالعزیز کو نیب آفس طلب کیاگیا تھا، جہاں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا اور انہیں سوالنامہ دیا تھا، تینوں افراد نیب کی مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب کی مشترکہ ٹیم تینوں کا بیان قلمبند کرے گی اور انہیں سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں