راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ جس سے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں منکیال ریلوے ٹریک سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد مجاہد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے بڑی مقدار میں بارود، سیفٹی وائرز اور 4 عدد ڈیٹونیٹرز برآمد کرلی گئیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد راولپنڈی میں منکیالہ ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں