روسی باکسر مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک) میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

روسی باکسنگ فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مکسم داداشیوف سبریل میٹیاس کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے باعث امریکا میں چل بسے‘۔

خیال رہے کہ پیٹرو ریکن میٹیاس کے ساتھ سپر لائٹ ویٹ مقابلے کے بعد 28 سالہ باکسر کی ہنگامی طور پر واشنگٹن میں دماغ کی سرجری کی گئی۔

مقابلے کے بعد مکسم داداشیوف ڈریسنگ روم تک بھی چل کر نہ جاسکے تھے چنانچہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ کے ورم سے دباؤ دور کرنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی گئی۔

میک گریٹ کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد وہ اپنے کھلاڑی کو یہ سمجھا ہی نہیں سکے کہ وہ رک جائیں بلکہ جب انہوں نے دیکھا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مکے لگ رہے ہیں تو اس کے بجائے انہیں تولیہ پھینکنا مناسب سمجھا۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق مکسم کو سہارے سے رنگ کے باہر لایا گیا اور ڈریسنگ روم تک پہنچنے سے پہلے ہیں انہوں نے قے کردی اور بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی باکسر کو طبی لحاظ سے کومہ میں رکھنا پڑا تھا تا کہ ان کے دماغ کی سوجن کم کی جاسکے۔

مکسم کا تعلق روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ سے تھا لیکن وہ کیلیفورنیا میں مقیم تھے۔

باکسنگ کے پیسہ وارانہ مقابلوں میں انہوں نے 13 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جس میں 10 ناک آؤٹ مقابلے تھے۔

دوسری جانب روسی باکسنگ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا بھی اؔغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں