ڈیرہ اسماعیل خان: ٹراما سینٹر خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوا دیئے گئے

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خود کش حملہ آور کے باقیات پشاور منتقل کردی گئی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آور جن کے سر، ٹانگیں اور کچھ فنگر پرنٹس مل گئی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خود کش حملہ آور کے باقیات پشاور منتقل کردی گئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں خودکش حملہ آور کے سر اور ٹانگیں مل گئی تھی جنہیں شناخت کے لئے ذرائع کے مطابق پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ پشاور میں قائم ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری میں حملہ آور (خودکش بمبار) کے شناخت کی جائیگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی واقعہ میں 10 افراد شہید جن میں 4 پولیس اہلکار شامل تھے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے تھے۔

رواں سال کے دہشت گردی کے پہلے خود کش حملے کے بعد خیبر پختونخوا میں سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

رواں سال مختلف واقعات میں 70 سے زائد سیکورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں