لاہور: ہائیکورٹ نے تین ججز کو ملازمت سے فارغ کر دیا

لاہور (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) لاہور ہائی کورٹ نے تین ججز کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تینوں ججز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ججز لاہور سول کورٹس میں بطور او ایس ڈی فرائض انجام دے رہے تھے۔

ملازمت سے فارغ ہونے والوں میں قیصر عباس، صائمہ رانا اور محمد طیب فخرالاسلام شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تین ججز کو برطرف کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں