چین نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی حمایت کردی

بیجنگ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی حمایت کردی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ  ہوا چونائینگ کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور مذاکرات میں چین عالمی برادری اور امریکا کے تعمیری کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان کشمیر کا مسئلہ اور باہمی تعلقات امن کے ساتھ طے پاجائیں گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں