استنبول (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر اور وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں دورہ امریکا سے واپس آئے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ افغان امن عمل کیلئے افغان طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور ڈالیں گے۔