اسلام اباد: پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ش ح ط) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی کو انکے رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ‏عرفان صدیقی کو گھر کے باہر سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے گھر کرائے پر دے رکھا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

‏‏سابق مشیر عرفان صدیقی کو تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی اور اقبال کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں