234

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ڈیرہ غازی خان کا طالب علم پُراسرار طور پر ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ نوجوان طالب علم کی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران نامی طالب علم کے ہاسٹل کا دروازہ چار روز سے بند تھا، دروازہ توڑنے پر کمرے میں عمران کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمران ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا اور سپیریئر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ عمران کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں