سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر اور کالم نویس عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عرفان صدیقی کو اسلام آباد میں مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔

عرفان صدیقی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کو اسلام آباد پولیس نے گھر کے باہر سے گرفتار کر کے تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں