شمالی وزیرستان: تحریک طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 6 اہلکار شہید

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان نے ایک بار پھر سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے آج صبح سویرے شوال کے علاقے مانا بادم شاہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید سکیورٹی اہلکاروں میں حوالدار خالد، سپاہی علی رضا، سپاہی احسان عباس، سپاہی باچل خان، سپاہی نوید اور سپاہی مریزہ بابر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے جبکہ ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں