خواجہ سراؤں پر زمین تنگ: ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں دو خواجہ سراؤں کا بے دردی سے قتل

ساہیوال (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے 35 کلومیٹر دور ہڑپہ میں دو خواجہ سراؤں کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کی حدود کچی آبادی جناح ٹاون ہڑپہ اسٹیشن پر دو خواجہ سراؤں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سرا اشفاق عرف نادیہ جس کی عمر تقریبا 30/32 سال اور سلمان عرف مسکان جس کی عمر تقریبا 25/30 سال ہے جو عرصہ دراز سے ہڑپہ میں رہائش پذیر تھے۔

دونوں خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے سر اور گردن پر وار کر قتل کردیا۔

خواجہ سراہوں کے گھر سے بدبو انے پر اہل محلہ نے پولیس کو خبر کی پولیس اور اہل محلہ نے جا کر دیکھا تو دونوں خواجہ سراہوں کی تعفن شدہ نعشیں پڑیں ہوئی تھی۔

پولیس تھانہ ہڑپہ نے ضروری شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سراوں کی نعشوں کے قریب خون سے لکھی گئی تحریر جس پر لکھا تھا جو بھی خواجہ سراہ ایسا کرے گا اس کا یہی انجام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں