منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکی نیوی کے 16 اہلکار گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکن نیوی کے 16 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے محض 90 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امریکی بحریہ کے فوجی کیمپ پینڈالٹن میں نئی بٹالین کی تشکیل کے دوران ان اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا۔ اس بارے میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 16 اہلکاروں کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ مزید 8 اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی نیوی کے 2 اہلکاروں کو میکسیکو سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرانے کے لئے 8 ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہی دو اہلکاروں سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سرحد عبور کرنے والوں کو گولی مارنے سے لے کر سرحدی دیوار کی تعمیر جیسے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں اور امریکی بحریہ کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی اسی تناظر میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں