سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

پشاور (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ کے احکامات پر تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگی ہے جبکہ اس سلسلے میں ریکارڈ بیانات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا گیا، کمیشن کے فوکل پرسن عمران اللہ کے مطابق کمیشن کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے ریکارڈ بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

فوکل پرسن کے مطابق کمیشن کی جانب سے اب تک ایک سو پینتس ملٹری، پولیس اور سول گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں کمیشن نے ابتدائی تحقیقات کرنے والے میجر جنرل انعام حیدر کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے.

فوکل پرسن نے مزید بتایا کہ ریکارڈ کیے گئے بیانات کی روشنی میں مزید گواہوں کی ضرورت نہ پڑنے پر رپورٹ تیار کی جائے گی تحقیقاتی کمیشن رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھجوائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں