پنجاب حکومت کا 260 مسلم لیگ ن ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے 260 ایم این ایز اور ایم پی ایز کی گرفتاری کی آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف خاتون صحافی گل بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ن لیگ کے 260 ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کمشنر لاہور کی جانب سے دستخط شدہ حکم نامے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پنجاب حکومت نے ن لیگ کے 260 ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گرفتاری کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ لوگ تنقید برداشت نہیں کر سکے۔

پاکستان تحریکِ انصاف اپنا 126دن کا پر تشدد احتجاج بھول گئی ہے۔ یومِ سیاہ ’سلیکٹڈ‘ کے اعصاب پر سوار ہو گیا ہے‘‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں اور یومِ سیاہ منایا تھا۔ اپوزیشن نے لاہور کی مال روڈ پر اجازت نہ ملنے کے باوجود ریلی نکالی تھی جس کے بعد گل بخاری نے بتایا ہے کہ حکومت نے ن لیگ کے 260 ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ گل بخاری نے کمشنر لاہور کی جانب دستخت شدہ حکم نامے کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں