عراق: کربلا، کرکوک اور صلاح الدين صوبوں میں دھماکے، زائرین سمیت 5 افراد شہید، 15 زخمی

بغداد (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) عراق کے صوبے کربلا، کرکوک اور صلاح الدين میں جمعہ کو تین مختلف بم دھماکوں کے واقعات میں پانچ شہری شہید اور 15 سے افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے تین صوبوں کربلا، کرکوک اور صلاح الدين میں جمعہ کو تین مختلف بم دھماکوں کے واقعات میں شیعہ زائرین سمیت پانچ شہری شہید اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

کربلا میں شیعہ زائرین کی وین کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو زائرین موقع پر شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عراقی صوبائی پولیس کے عمار الذبیری نے بتایا کہ صوبہ کرکوک میں ایک شہری کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس کی وجہ سے دو شہید ہو گئے اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہاں اس طرح کے زیادہ تر واقعات میں داعش کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

صلاح الدین پولیس کے محمد البازی نے بتایا کہ صوبہ صلاح الدين میں ہوئے ایک دیگر دھماکے سے ایک شہری کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکے بايجي کے ایک تفریحی پارک ہوا۔  محمد البازی نے کہا کہ یہ دھماکے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کی وجہ سے ہوے ہیں۔

واضح ر ہے کہ عراق کے کئی علاقے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پڑے ہے، جوکہ شہریوں کے لئے خطرہ ہے۔ عراقی سکیورٹی فورس اور یو این مائن ایکشن سروس ان دھماکہ خیز مواد ( بارودی سرنگیں) سے ان علاقوں کو کلیئر کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں