پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ بحری مشق “ایلدز” کا انعقاد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق ایلدز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 12 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی۔ مشق کا مقصد عسکری تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ دو طرفہ مشق ایلدز کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے مابین گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔  پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں میں باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں