شام (ڈیلی اردو) ادلب میں شامی حکومت کی فضائی بمباری ہوئی ہے۔ فضائی بمباری کے نتیجے میں مزید پانچ بچوں سمیت 13 شہری شہید سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی مغربی صوبے ادلب میں شامی حکومت کی فضائی بمباری سے 13 شہری شہید ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشل باچیلٹ نے اپنا ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں حکومتی فورسز اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے گزشتہ دس دنوں سے جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 103 سے زائد ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو جنگی جرائم کے چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔