Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کی سختی سے تردید

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر قادیانی مرزا مسرور احمد سے ٹیلیفونک رابطہ سے متعلق پھیلائے جانے والے جھوٹ کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ ٹی وی چینل کا ایک فرضی امیج پھیلایا گیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں اور یہ فیک نیوز ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ کسی نے 92 ٹی وی چینل پر چلنے والی بریکنگ نیوز کا فیک امیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس پر مریم نواز نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں