آزاد کشمیر: پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی کئی چوکیاں تباہ، 3 فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ سے 26 سالہ نعمان احمد شہید، جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 26 سالہ نعمان احمد شہید، جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے دانند، دھنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے گولہ باری کرنے والی چیک پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کارروائی کے دوران تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی چوکیوں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں