مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فورسز نے تین نہتے نوجوانوں کوبے دردی سے شہید کردیا۔

جنت نظیر وادی میں عشروں سےجاری بھارتی مظالم،،وادی کا چپہ چپہ لہو میں رنگ گیا۔

بھارتی ظلم کا نیا نشانہ ضلع بانڈی پورہ بنا جہاں ،قابض فورسز نے علی الصبح علاقے کو گھیرے میں لے کر نام نہاد آپریشن کا آغاز کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا بھی گواہ ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں متعدد بار بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرچکی ہیں۔

ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کشمیریوں کو ممنوعہ پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں شہید جبکہ ہزاروں زندگی بھر کیلئے نابینا ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈٰیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1979 سے اب تک بھارت فورسز نے پچانوے ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، سات ہزار سے زائد تو صرف جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے۔

قابض فورسز کی درندگی سے کشمیر کی بیٹی بھی محفوظ نہیں،، تیس سالوں کے دوان گیارہ ہزار خواتین کی عزتوں کو پامال کیا گیا۔

تحریک آزادی کو دبا نہ پایا تو بھارت نے کشمیریوں کو ڈرانے کیلئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا سہارا لیا، جس کے تحت ایک ہزار سے زائد حریت رہنماؤں اور کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم اور آسیہ انداربی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں