پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادیو تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیش کش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر تک رسائی دینے پر پیش رفت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دینے پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جایدو کو کاونصلر رسائی دینے کی باظابطہ پیش کش کر دی ہے۔ قونصلر رسائی جمعہ کے روز دی جائے گی اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن متعدد مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر چکا ہے۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیوں کیخلاف آج تیسرے دن بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا کہتا ہے۔

پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔ طالبان سے وزیراعظم کے مجوزہ مذاکرات پر بھی کام ہو رہا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی بین الاقومی برادری نے تعریف کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان پر کام ہو رہا ہے۔ دورے میں مختلف وزارتیں ملوث ہوتی ہیں جو دورے پر کام کر رہی ہیں۔ دورے کی حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں