ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں: مریم نواز

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہئے۔ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جس طرح 2018 کے عام انتخابات میں تمام ہتھکنڈوں کے باوجودن لیگ جیت گئی تو نتائج روک کر رزلٹ تبدیل کر دیا گیا
اسی طرح آج بدترین دباو اور ہتھکنڈوں کے باوجود اپوزیشن جیت گئی تو اناونسمنٹ کے وقت نتیجہ تبدیل کر دیا گیا۔ فرق صرف اتنا کہ آج کے دھاندلی کے مناظر کیمرہ نے قید کر لیے!

اپنا تبصرہ بھیجیں