چودہ لوگ کون تھے؟ حاصل بزنجو نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز شریف نے دھوکہ دینے والوں کو پارٹی سے نکالنے کے سوال پر بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف اور لیگی کارکن نے ٹویٹر پر مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ مل کر پٹھ میں چھرا گھوپنے والوں کے نام سامنے لائیں گے، انہیں شرم دلائیں گے اور پارٹی سے نکال دیں گے‘‘۔

ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز شریف نے صرف اتنا لکھا کہ ’’میں نہیں کر سکتی‘‘۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مریم نواز شریف اس حوالے سے بے بس ہیں جبکہ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر ہیں۔

دوسری جانب حزب اختلاف کے مرکزی رہنماء میر حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کردیا۔ حاصل بزنجو کے الزام کو سوشل میڈیا پر شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔

حاصل بزنجو نے صحافی کے ایک سوال پر’’ خفیہ رائے شماری کے وقت ان کو پھر کون لے گیا؟ کے جواب میں کہا کہ یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئی کے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔

انہوں نے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں، میں کیوں پریشان ہوں گا؟ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارے 64 امیدوار تھے، سب نے دیکھا وہاں 64 امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔ امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں