اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس بے بنیاد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا حاصل بزنجو کے ریمارکس پر مزید کہنا تھا کہ معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔
Remarks by Senator Mir Hasil Bizenjo implicating head of national premier institution are unfounded. The tendency to bring entire democratic process into disrepute for petty political gains doesn’t serve democracy.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی اور اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا۔
جب کہ حکومت نے جواب میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔