Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ خط سیکیورٹی کونسل کے ممبران تک بھی پہنچادیا گیا ہے۔ خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنا چاہتا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں