وادی نیلم پر کلسٹر بم حملے: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان نے آج طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سروسز چیفس شرکت کرینگے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد کی صورتحاال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں