تیونس میں سیکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

تیونس شہر (ڈیلی اردو) تیونس میں سیکیورٹی فورسز نے قفصہ ریاست کے پہاڑی علاقے عرباطہ میں داعش اور جیش العدل الخیلفہ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس میں متعدد داعشی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان کرنل حسام الدین الجبابلی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جبال عرباطہ میں ایک آپریشن شروع کیا  جس میں اب تک متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ‘داعش’ سے وابسطہ جنگجووں کو ابوبکر البغدادی کی غائبانہ بیعت کرنے کے ساتھ تیونس میں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان کیا تھا۔

تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر نے جمعہ کے روز ہنگامی حالت میں مزید اہک ماہ کی توسیع کردی تھی۔ ہنگامی حالت آج 4 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں