آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس اور انکے اہلخانہ کو سلام

راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عبدالغفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پولیس کے شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے ،پاکستان پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 4 اگست 2010 کے دن دہشت گردوں نے ایک خود کش حملے میں آئی جی ایف سی صفوت غیور کو شہید کردیا تھا ۔ یوم شہدائے پولیس کے منانے کا مقصد قوم کے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو سلام پیش کرنا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ان کی یاد میں بڑی تقاریب کا انعقاد کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں