سرینگر (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،24 گھنٹوں میں 11 کشمیری شہید کر دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ اور شوپیاں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
شوپیاں میں 40 گھنٹے کے محاصرے کے بعد مکان کے ملبے سے 2 مزید لاشیں نکال لی گئیں،جس کے بعد 24 گھنٹے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 11 ہوگئی۔
شوپیاں میں شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بھارت کی مخالفت اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔