اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بعد سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈیکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔
پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔