184

لیبیا: طرابلس میں شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ، 43 شہری شہید، 37 زخمی

طرابلس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لیبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ڈرون حملے سے 43 افراد شہید اور 37 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق خلیفہ ہفتر کی افواج نے ملک کے جنوب مغربی شہر مرزق میں ڈرون حملہ کیا جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی، حملے کے نتیجے میں 43 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لیبیا میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں نے مرزوق شہر میں تبوع قبیلے کے رہائش پذیر ہونے والے الاقلعہ محلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 41 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 37 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے اب تک جنرل خلیفہ حفتر کی مشرقی لیبیا میں واقع بیس سے دارالحکومت طرابلس کے خلاف کی جانی والی کارروائیوں میں تقریباً 1100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کا کہنا ہےکہ اس نے جنرل خلیفہ حفتر کی فورس کی ایک خود کار فضائی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ جنرل خلیفہ حفتر اور انکے حامیوں کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ماہ دارالحکومت کے مشرقی علاقے تجورا میں مہاجرین کی پناہ گاہوں  کو ہدف بنایا تھا جس سے 60 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن شہید ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے لیبیا میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیز فائر کی تجویز دی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے بھی لیبیا میں لڑنے والوں سے فوری طور پر صلح کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سربراہی میں الیکشن کے لیے بات چیت کا عمل دہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں