پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے باڑہ خیبر ایجنسی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، برآمد اسلحہ پشاور میں دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے نے خیبر ایجنسی کی مرکز اور تحصیل باڑہ میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ پشاور میں دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشتگرد مارٹر گولوں سے حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے تھے۔

باڑہ سے برآمد ہونے والے اسلحے میں مارٹر گولے، آرٹلری میزائل، اینٹی پرسنل مائنز اور اینٹی ٹینک راؤنڈ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 22 مارٹر گولے، آرٹلری میزائل، 22 اینٹی پرسنل مائنز، 30 اینٹی ٹینک راؤنڈ اور 3 آر پی جی سیون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی بوری میں چھپایا گیا تھا۔

ایف سی اور حساس ادارے نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں