اسلام آباد کی شاہراہوں پر پاکستان مخالف بینرز لگ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد کی شاہراہوں پر پاکستان مخالف بینرز لگ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد اسلام آباد کی شاہراہوں پر بینرز لگا کر چلے گئے جس پر پاکستان مخالف مواد درج ہے۔

وفاقی دارالحکومت معاملے سے تاحال لاعلم ہے۔انتظامیہ بھی سوتی رہی اور نامعلوم افراد اپنا کام کر کے چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ بینرز وائرل ہو رہے ہیں جس پر صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ سوئی رہی اور پاکستان کی سرزمین پر پاکستان مخالف بینرز لگ گئے۔

اسلام آباد کی شاہراہوں پر لگائے گئے پاکستان مخالف بینرز پر ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما شیو سنا کا نام بھی درج ہے۔ جب کہ ان کا گذشتہ روز دیا گیا بیان بھی درج ہے۔

شیو سنا کے رہنما سنجے راؤت کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔اسی طرح اب بھارت کی مرکزی حکومت بلوچستان اور پاکستان کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر پر بھی قبضہ کریں گے۔

شیو سنا نے کہا ہے کہ آج ہم نے جموں و کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا ہے۔اب ہمارا اگلا ٹارگٹ بلوچستان ہے۔ ہم کل کو پاکستان سے بلوچستان اور پاکستان کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بھی حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کے لیے کئی دہائیوں سےپاکستان میں لڑ رہے ہیں۔لیکن انہیں غدار اور انتہا پسند کہا جاتا ہے۔ اسلام آباد کے لوگوں نے بینرز پر نظر پڑتے ہی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا

ہم میں سے کوئی نئی دہلی یا ممبئی میں جا کر انڈیا مخلاف بینر لگا سکتے ہیں؟۔ پھر کیسے پاکستان میں اس کام کی اجازت پاکستان میں دی گئی۔

شہری نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں بینرز کو دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ شہری نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے شکایت بھی درج کروائی ہے۔

شہری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر سخت احتجاج کریں تاکہ حکومت اس کے خلاف ایکشن لے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے بینرز لگانے والوں کا سراغ لگائے۔

میڈیا پر ان بینرز کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے درجنوں بینرز اتار لیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں