ایل این جی کیس: نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایل این جی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنماء مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، نیب نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کی درخواست ضمانت مسترد کی، وکیل مفتاح اسماعیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے جو انصاف کا قتل ہے، اگر پاور کا استعمال مذموم مقاصد کے لیے کیا جائے تو اسے بدنیتی تصور کیا جائے گا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کیا مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کے معاہدے میں قیمت پر مذاکرات نہیں کیے تھے؟ وکیل نے کہا قیمت طے کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی تھی جس کے ایک رکن مفتاح اسماعیل بھی تھے، ایل این جی لینے اور قطر سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ مفتاح اسماعیل کے چارج سنبھالنے سے قبل ہوا، ایل این جی ٹرمینل بعد میں قائم ہوا جس کے لیے موجودہ حکومت نے زیادہ قیمت ادا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں