واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیریوں کا مظاہرہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی اور کشمیری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر دنیا بھر میں بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

انھوں نے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے اور امریکی صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں